چیف الیکشن کمیشن مستعفی ہوں۔
مہاراجہ اپڈیٹس پاکستان
ملکی میں جاری حالیہ سیاسی بحران میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک طرف مل کہ الیکشن لڑنے کے پلان پہ متحد ہیں تو دوسری جانب چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی پارٹی میں نظریاتی لوگوں کی بہتات چاہتے ہیں تاکہ آنے والا الیکشن لوٹوں کے بغیر جیتا جا سکے۔
عوامی سمندر جو عمران خان کے ساتھ ہے لازم نہیں کہ وہ ووٹ بھی دیں ۔
انتخابات کے دنوں میں بہت مختلف حالات ہوتے ہیں لیکن قوی امکان ہے کہ عمران خان تمام متحدہ سیاسی جماعتوں کو پٹخ دیں گے اور 210کے قریب قومی اسمبلی کی سیٹیں لینے میں کامیاب ہونگے۔
اس سارے سیاسی کھیل میں سب سے اہم کردار الیکشن کمیشن کا ہے گزشتہ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن اور کراچی میں فیصل ووڈا کی نااہلی کے بعد چیف الیکشن کمیشن سلطان سکندر راجہ تحریک انصاف کی نظر میں جانبدار ہو چکے ہیں۔
جسکی وجہ سے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسکے بعد سماجی رابطوں کی ویب ٹویٹر پہ آج سلطان سکندر راجہ کا استعفی ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔
کل لاہور بار کنوینشن میں ہونے والے عظیم وکلاء تنظیموں نے سپریم کورٹ سمیت باقی اداروں کو بھی واضح پیغام دیا کہ وہ کس طرف کھڑے ہیں جسکے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے سوموٹو لیا شہباز شریف کے نیب کیسز میں مداخلت کو غیر قانونی قرار دیا۔
خبریں گردش میں ہیں کہ چیف الیکشن کمیشن جلد مستعفی ہونگے اور یہ تحریک انصاف کے لیے انتخابات میں قبل از وقت جیت ہو گی۔
مزید اپڈیٹس کے لیے جڑے رہیں ۔
ہماری ویب سائیڈ سے ۔
👇👇
http://maharajaUpdatespakistan.blogspot.com/

Comments
Post a Comment