جہلم میں پی ٹی آئی کا مستقبل۔

 مہاراجہ اپڈیٹس پاکستان


گزشتہ ایک ماہ میں جہاں ملکی سیاست میں انتشار اور عدم استحکام نے ملک کو نقصان پہنچایا وہی پہ پی ٹی آئی نے مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا۔

امریکن رجیم چینج آپریشن سے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے گزشتہ ایک ماہ میں 6ملین لوگوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہ متوجہ کیا اور پوری دنیا میں سوشل میڈیا پہ ایک ٹاپ ٹرینڈ بن گیا عمران خان اس وقت پاکستان سمیت مسلم اماء میں مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔

اسی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ آنے والے انتخابات میں دو تہائی اکثریت کو یقینی بنانے کے لیے بہت پر عزم ہیں ۔حال ہی میں پارٹی کی تنظیم نو کرنے کے بعد انہوں نے اسد عمر کو پارٹی کے تمام ٹکٹوں کی تقسیم کے اختیارات سونپے جسکے بعد تمام اضلاع کے پارٹی سیکرٹری کو اسد عمر نے اسلام آباد بلایا اور اپنے اپنے حلقہ کی پوزیشن پہ بریفنگ لی۔

اسی دوران مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب جناب ندیم افضل بنٹی جو کہ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن اور جہلم میں جماعت کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں انہوں نے بھی شرکت کی۔

 حالیہ اطلاعات کے مطابق اسد عمر نے انہیں جہلم میں جوڑ توڑ کی سیاست کا مشورہ دیا جسکے بعد وہ گجر ہاؤس میں مختلف رہنماؤں سے ملے ۔

چوہدری فرخ جو کہ جہلم میں ایک بہت بڑا نظریاتی ووٹ بینک رکھتے ہیں انکے ن لیگ میں جانے کے بعد گجر ہاؤس تحفظات کا شکار تھا۔ ندیم افضل بنٹی نے موقع غنیمت جان کہ پارٹی کا پیغام پہنچایا جس پہ گجر ہاؤس نے مشاورت کرنے کا وقت دیا

دوسری طرف چوہدری فواد حسن جو کہ وفاقی وزیر اور جماعت کے بہت اہم اور خان صاحب کے دائیں بازو سمجھے جاتے ہیں انہوں نے بنٹی صاحب کے اس اقدام پہ تحفظات کا اظہار کیا اور این اے 66میں چوہدری فوق شیر باز کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

اندرون خانہ چلنے والے سرد جنگ اس وقت ظاہر ہوئی جب عمران خان کے جہلم جلسہ میں ندیم بنٹی کو سٹیج پہ نہ جانے دیا گیا اور انکی فون کالز کو نہ سنا گیا ۔

جسکے بعد انہوں نے غصے میں پریس کانفرنس کر ڈالی اور فواد صاحب کو خوب سنایا ۔

کہا جا رہا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم پہ جہلم میں کافی بے چینی ہے۔

کافی دھڑے بازی ہے ۔فواد گروپ اور بنٹی گروپ واضح سامنے آ چکا ہے۔

عمران خان تک یہ بات پہنچا دی گئی ہے انہوں نے لانگ مارچ کے بعد اس پہ فیصلہ کرنے کو کہا ہے کہ جہلم میں ٹکٹ کون تقسیم کرے گا۔

ن لیگ اس باہمی چبقلش سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے عوامی رائے ہے کہ ووٹ بینک سوائے عمران خان کے کسی شخص کا نہیں ۔

30جس کو جہلم کے پارٹی رہنما بھی مانتے ہیں۔

 سالہ ن لیگ کا گڑھ جہلم اس بار پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا۔

اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔

http://maharajaUpdatespakistan.blogspot.com/



 


Comments

Popular posts from this blog

اسامہ بن لادن دنیا کا بہترین انجینیر

وہ کیسا شخص تھا؟؟

پاکستانی طالبعلم کا ورلڈ ریکارڈ