آئی ایم ایف اور پاکستان

 


MaharajaUpdatePakistan.👇


پوری دنیا میں واحد پاکستان ایک ایسا ملک ھے جسے آئی ایم ایف یہ کہتی ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھاؤ اور غریب عوام کی سبسڈی ختم کرو.

پتہ نہیں یہ بات نہ ہمیں سمجھ آئی ہے اور نہ ہی ہمارے بزرگوں کو سمجھ آئی کہ آئی ایم ایف یہ کیوں نہیں کہتی کہ

اپنی بیوروکریسی کی مراعات کم کر دیں۔

اپنی عدلیہ کی مراعات کم کر دیں۔

اپنے ایم پی ایز کی مراعات کم کر دیں !

کیوں کی حکومت اور بیوروکریسی کی ترجیحات میں عوام شامل ہی نہیں ھے.


شہبازشریف نے اپنا بیٹا وزیر اعلی،

زرداری نے اپنا بیٹا وزیر خارجہ

اور مولانا فضل الرحمان نے اپنا بیٹا وزیر مواصلات بنا کر ثابت کر دیا کہ ان کی جنگ کرسی کیلئے نہیں, بلکہ مہنگائی ہی کے خلاف تھی !


‏سارے بل منظور ہو گئے


لیکن ملک میں شریعت کے نفاذ والا بل منظور نہیں ہوا۔

اور

نہ ہی کشمیر کی آزادی کے لیے کوئی بل منظور ہوا-

اور

نہ ہی سود کے خلاف کوئی بل منظور ہوا۔

اور

نہ ہی مہنگائی میں پسی غریب عوام کیلئے کوئی بل منظور ہوا-


اب مولانا فضل الرحمن جب دوبارہ کبھی اپوزیشن میں بیٹھیں گے تو ایک بار پھر اس وقت کی حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے🤔


35000 تنخواہ لینے والا ایک ملازم روزانہ ڈیوٹی پر آنے جانے کیلئے قسطوں پہ لی ہوئی گاڑی میں 500 روپے کا پٹرول اپنی جیب سے ڈلواتا ہے 

مگر تین چار لاکھ روپے (4,00,000) تنخواہ لینے والا ایک آفیسر سرکاری گاڑی اور سرکاری پٹرول انجوائے کرتا ہے۔


جس جس کو بھی گورنمنٹ فری پٹرول کی سہولت دے رہی ہے چاہے وہ کسی بھی لیول پہ ہو. جب تک ملک و قوم سے سود نہیں اتر جاتا اس کیلئے بھی فری کی سہولت بند کرو۔ چاہے وہ جج ہو۔ سیاستدان ہو یا بیورو کریٹ ہو۔

جب ایک کانسٹیبل اور معمولی سا ماہانہ کمانے والا غریب اپنی جیب سے خرید سکتا ہے


تو


لاکھوں روپے تنخواہ لینے والا کیوں نہیں؟؟؟


قربانی ہمیشہ غریب سے ہی کیوں لی جاتی ہے؟ کیا غریب پیدا اسی لیے ہوتا ہے؟؟؟؟


‏

Comments

  1. As a true Pakistanis it's our responsibility to point out these type of things which is more affective to our Economy.

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

اسامہ بن لادن دنیا کا بہترین انجینیر

وہ کیسا شخص تھا؟؟

پاکستانی طالبعلم کا ورلڈ ریکارڈ